الیکشن کمیشن نے ڈی آر اوز اور آر اوز کی ٹریننگ کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں جن کی ٹریننگ کاعمل کل سےشروع ہوگا۔
رپورٹس کے مطابق ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرزاورریٹرننگ آفیسرزسمیت تمام افسران کوانتخابی عمل، قوانین اور انتخابات سےمتعلق دیگر امور پرٹریننگ دی جائے گی۔الیکشن کمیشن نےٹریننگ کے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں ایک سوبیالیس ڈی آراوز کوچاروں صوبائی ہیڈ کوارٹرزمیں سولہ دسمبرتک ایک روزہ ٹریننگ دی جائے گی۔
پنجاب کے چالیس، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے چھتیس، چھتیس اورسندھ کے تیس ڈی آراوز شامل ہیں۔ ریٹرننگ افسران کوڈویژنل سطح پرتین روزہ انتخابی ٹریننگ تیرہ سےپندرہ دسمبرتک ہوگی۔
پنجاب کےچارسو اکتالیس، خیبرپختونخوا کے ایک سوساٹھ، سندھ کےایک سو اکیانوے اور بلوچستان کے سڑسٹھ آراوز شامل ہیں۔ مجموعی طور پرآٹھ سوانسٹھ ریٹرننگ افسران تربیت حاصل کرینگے۔