پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما نوازشریف نے کہاہے کہ ملک بہت پیچھےچلاگیاہے،اللہ تعالیٰ ملک کی حفاظت فرمائے، افسوس کرنا چاہیےہم دنیا کےپست ترین ممالک میں شامل ہیں، ملک اُمیدوں سےبناتھاکہ ترقی کرےگامنفردمقام حاصل کرےگا، ہم منفرد مقام حاصل نہیں کرپائےلیکن پیچھے چلے گئے۔
نوازشریف کا کہناتھا کہ 1967میں ہماری انڈسٹری انجن ایکسپورٹ کرتی تھی، اس زمانےمیں ہمارےایئرپورٹس اورسڑکیں بہترتھیں، جنہیں ہم انجن ایکسپورٹ کرتےتھےوہ ہم سےآگےنکل گئے،2017میں ہماری حکومت اچھی چل رہی تھی،لوگ خوش تھے، پاکستان آگے بڑھ رہاتھا،سی پیک تیزی سےچل رہاتھا،2018میں مخالفین حسدکرتے تھےکہ ن لیگ شاید دوبارہ آرہی ہے۔
نوازشریف کا کہناتھا کہ لوگ جانتے تھے2018میں ن لیگ جیت رہی تھی،وہ سارا کچھ اوپرنیچے ہوگیا تھا،خیال آتاہےیہ سوال باربارکیوں پوچھتاہوں،یہ سوال باربارپوچھناپڑتاہےکیونکہ آگےسےجواب نہیں آتا،قوم جانناچاہتی ہےایساکیوں ہوا،پاکستان کاحشرہوگیا،ہم نےاپنےملک سےزیادتی کی،اب ازالےکاوقت آرہاہے۔
انہوں نے کہا کہ اب زیادتی کےازالے کاوقت آرہاہے تو ازالہ کرناچاہیے،ملک کواسی جگہ پرلےجاناچاہیےجس کاملک مستحق ہے،ازالہ چاہتےہیں تو اپنی ذات سے باہرنکلناہوگا،ہمیں ذاتی حیثیت سےاوپرہوکرملک کاسوچناچاہیے،خوشحال پاکستان بہت ضروری ہے۔