بھارتی کرکٹ بورڈ کے بارے میں یہ مثل عام ہے کہ اس کی اثاثوں کی مالیت ممکنہ طور پر تمام کرکٹ بورڈز میں سب سے زیادہ ہے تاہم اب اس کی حقیقی اثاثوں کی مالیت پہلی مرتبہ منظر عام پر آ گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کےاثاثوں کی مجموعی مالیت 18 ہزار 760 کروڑ بھارتی روپے ہے جو کہ کرکٹ آسٹریلیا سے 28 گنا زیادہ ہے ۔آسٹریلوی کرکٹ بورڈ 658 کروڑ کے اثاثوں کے ساتھ دوسرا امیر ترین بورڈ ہے۔ بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 سے ہندوستانی معیشت کو سرکاری اعداد وشمار کے تحت 22 ہزار کروڑ روپے کا فائدہ ہوا ہے۔
کرک بز کی رپورٹ کے مطابق 2008 سے شرورع ہونے والی انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو دنیا کا سب سے امیر ترین بورڈ بننے میں اہم مدد فراہم کی ہے جبکہ آسٹریلیا بگ بیش لیگ جسے دنیا کی بہترین لیگز میں سے ایک سمجھا جاتا ہے اس بورڈ کے محض (78 ملین ڈالر) کے اثاثے ہیں۔
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ 59 ملین ڈالر کی مجموعی مالیت کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل پوزیشن پر موجود ہے۔