جبری مشقت سے تیارشدہ اشیاء کی برآمد پر پابندی عائد عائد کر دی گئی، وزارت تجارت نے امپورٹ پالیسی آرڈر دوہزار دو میں ترامیم کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق مکمل یا جزوی طور پر جبری مشقت سے تیار اشیاء پر پابندی عائد کر دی گئی۔ جبری مشقت سے بنی اشیا کی کسی بھی ملک یا ادارے سے درآمد بھی ممنوع قرار دی گئی ہے۔ متعلقہ ممالک سے درآمد کیلئے سرٹیفیکیشن یا دستاویزی شواہد ضروری ہوں گے۔ امپورٹ پالیسی آرڈر دوہزار دو میں ترامیم کا نوٹیفیکیشن وزارت تجارت کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔





















