پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان قرض کا معاہدہ طے پا گیا ، یورپی یونین پاکستان کو 16 کروڑ یورو قرض فراہم کرے گی ، رقم یورپی انویسٹمنٹ بینک کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔
قرض معاہدے پر دستخط پاکستان یورپی یونین بزنس فورم کے موقع پر کئے گئے۔ یورپی انویسٹمنٹ بینک اور وزارت اقتصادی امورکےحکام نے دستخط کئے۔
معاہدے کے مطابق سولہ کروڑ یورو میں سے دس کروڑ یورو سندھ میں 2022 کے سیلاب سے متاثرین کیلئے استعمال ہوں گے۔ صوبے میں تقریباً 21 لاکھ گھر تعمیر کیے جائیں گے جو قدرتی آفات سے محفوظ ہوں گے۔
6کروڑ یورو کراچی میں پانی کی سپلائی بہتر کرنے پر خرچ ہوں گے۔ یورپی انویسٹمنٹ بینک کی تقریباً دس سال بعد پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری ہے۔




















