میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں طلبا اور اساتذہ کی ذہنی صحت کی اسکریننگ کے معاملہ کے پیش نظر پی ایم اینڈ ڈی سی نے تمام میڈیکل کالجز کو ذہنی صحت اسکریننگ سسٹم نافذ کرنے کی ہدایت کر دی ۔
صدر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا ذہنی صحت کے مسائل کی بروقت نشاندہی اور مؤثر تدارک پر زور دیا، ڈاکٹر رضوان تاج نےکہا یہ اقدام طلبہ و طالبات میں بڑھتے ذہنی دباؤ ، خودکشی کے واقعات کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے ۔ جن طلبا یا اساتذہ کو مزید مدد درکار ہو انہیں فوری طور پر شعبہ نفسیات ریفر کیا جائے ۔
میڈیکل اور ڈینٹل ادارے نفسیات اور کونسلنگ کےسیکشن قائم کریں جہاں مستند اور معیاری اسسمنٹ ٹولز استعمال کئےجائیں۔ ذہنی صحت کی اسکریننگ دو مراحل داخلے کے وقت اور سالانہ بنیادوں پر کی جائے ۔ طلبا اور اساتذہ میں ذہنی دباؤ کی روک تھام اس کا مؤثر انتظام میڈیکل اور ڈینٹل اداروں کی ذمہ داری ہے ۔





















