پنجاب اسمبلی کے ہنگامہ خیز اجلاس میں اپوزیشن کے اعتراضات اور شور شرابے کے باوجود فلم سٹی اتھارٹی بل 2026 سمیت 3 بل کثرت رائے سے منظور کر لیئے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس سپیکر ملک احمد خان کی زیر صدارت ہو ا جس دوران پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ایوان میں پنجاب ماحولیاتی تحفظ ترمیم بل 2026 اور فلم سٹی اتھارٹی بل 2026 پیش کیئے جسے ایوان میں کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا ۔
اپوزیشن کے رکن اعجاز شفیع نے الزام عائد کیا کہ صحت اور تعلیم کا بجٹ کاٹ کرفلم سٹی اتھارٹی پر لگایا جارہا ہے۔
مریم اورنگزیب نے بل کا دفاع کرتے ہوئے بتایا کہ صحت اور تعلیم کا بجٹ کم نہیں کیا بلکہ بڑھایا ہے۔ تعلیم کا بجٹ 30ارب سے130 ارب کر دیا گیا ہے،اسکول،کالجز اور تعلیم میں اس کی مثال نہیں ملتی،محکمہ صحت کا ڈویلپمنٹ بجٹ 15ارب سے 100ارب پر جا چکا ہے۔
سینئروزیر کی تقریر کے دوران اپوزیشن نے احتجاج کیا، نشستوں پر کھڑے ہوکر نعرے بازی کرتے رہے۔
حکومت نے شورشرابے میں کثرت رائے سے فلم سٹی اتھارٹی بل، تحفظ جنگلی حیات بل 2026 اور تحفظ ماحولیات ترمیمی بل 2026 منظور کرلیے۔





















