حیدرآباد کنگز مین نے پہلے ایلیمینیٹر میں ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے بڑی کامیابی سمیٹ لی ہے ، ملتان سطانز کی ٹیم ایونٹ سے باہر جبکہ حیدرآباد کنگزمین فائنل میں رسائی کیلئے جمعہ کو اسلام آباد سے مقابلہ کرے گی ۔
تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کنگز مین نے ملتان سلطانز کی جانب سے دیا گیا 160 رنز کا ہدف 15.2 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیا جس میں معاذ صداقت 64 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے جبکہ عثمان خان 64 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے، ان کے علاوہ صائم ایوب 15 اور مارنس لبوشین 11 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔
حیدرآباد کنگز مین نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس پر ملتان سلطانز کی ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی جس میں شان مسعود 69 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ محمد نواز 18، صاحبزادہ فرحان 15 اور سٹیون سمتھ 13 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔
حیدرآباد کنگز مین کی جانب سے محمد علی، عاکف جاوید، اور حنین شاہ نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ صائم ایوب اور گلین میکسویل نے بھی ایک ایک کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی ۔





















