نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔
کاروباری ہفتے کے آغاز پرپاکستان اسٹاک ایکسچینج نےتاریخ کی نئی بلند ترین سطح کو چھولیا۔ کے ایس ہنڈریڈ انڈیکس 300 پوائنٹس بڑھ کر 66500 پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔گزشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ 66 ہزار 223 پربند ہوئی تھی۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 18 پیسے کا اضافہ دیکھا جارہا ہے،انٹر بینک میں ڈالر 284 روپے 05 پیسے کا ہوگیا۔
انٹربینک میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ڈالر 284 روپے 96 پیسے سے کم ہو کر 283 روپے 87 پیسے پر بند ہوا۔ایک ہفتے کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 1 روپے 25 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 286 روپے سے کم ہو کر 284 روہے 75 پیسے میں فروخت ہوا۔