نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ کاروباری افرادبیرون ملک منڈیوں کواپناہدف بنائیں،عالمی منڈیوں کومدنظررکھتےہوئےاپنی مصنوعات اورسروسز کوتیارکریں۔
کراچی میں پاکستان سٹاک ایکسچینج کے تحت 25 بہترین کمپنیوں کو ایوارڈ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےانوارالحق کاکڑاسٹاک ایکسچینج کا60ہزار کا ہندسہ عبور کرنا تاریخی کامیابی ہے،امید ہے آئندہ کامیاب کمپنیزکی تعدادمیں اضافہ ہوگا،ہم اس شاندار کامیابی کےتسلسل کوجاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاری کےفروغ کیلئےخصوصی اقدامات کررہی ہے، خواہش ہےایسے اقدامات کریں کہ آنےوالی حکومت کوآسانیاں ہوں،تاجربرادری،اسٹاک ایکسچینج کی مزیدکامیابیوں کیلئےدعاگوہوں،بڑی کاروباری کمپنیوں کوفلاحی کاموں میں بھی حصہ لیناچاہئے۔
انوارالحق کاکڑنے کہا کہ تاجربرادری معیشت کیلئے کلیدی کردار ادا کررہی ہے، کاروباری افرادبیرون ملک منڈیوں کواپناہدف بنائیں،خواہش ہےتاجر جدیدٹیکنالوجی کااستعمال کرکےمزیدکامیابیاں سمیٹیں۔