پاکستان سٹاک ایکسچینج کی جانب سے کمپنیزکےشیئرزمیں تجارت اورقیمت کے حوالے سے غیرمعمولی سرگرمیاں نوٹ کی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق نوٹس میں کہا گیاہے کہ کمپنیزمیں کوئی اہم ڈویلپمنٹ اگرتھی تواسٹاک ایکسچینج کوآگاہ کیوں نہیں کیا گیا، اسٹاک ایکسچینج نے8لسٹڈ کمپنیز سے وضاحت طلب کرلی ہے ،کمپنیزکو ہونے والی اہم ڈویلپمنٹ کی اطلاع اسٹاک ایکسچینج کوفوری دینےکی ہدایت کی گئی ہے ۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں حیران کن تیزی دیکھنے میں آئی اور ہنڈرڈ انڈیکس نے تاریخ میں پہلی مرتبہ 64 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کر ڈالا تاہم کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 961 پوائنٹس کی بہتری کے ساتھ 63 ہزار 917 پوائنٹس پر بند ہوا۔