لاہور ہائیکورٹ نے بغیر لائسنس پالتو جانوروں اور پرندوں کا کاروبار کرنے والی دکانیں سیل کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہورہائیکورٹ کےجسٹس شاہد کریم نے عنیزہ آصف کی درخواست پرسماعت کی۔ درخواست گزار نےٹولنٹن مارکیٹ کی صفائی نہ کرنےکا اقدام چیلنج کیا۔درخواست گزار نےموقف اختیارکیاکہ ٹولنٹن مارکیٹ میں صفائی کےانتظامات نہ ہونے سے علاقے میں بدبو پھیلتی ہے،کیمپ جیل سمیت علاقے کے مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
ٹولنٹن مارکیٹ میں پالتو جانوروں اورپرندوں کاغیرقانونی کاروبارکیا جارہا ہے درخواست گزار نےاستدعا کی کہ عدالت متعلقہ حکام کو ٹولنٹن مارکیٹ کی صفائی کے احکامات جاری کرے ۔
دوران سماعت عدالت نے حکم دیا کہ ٹولنٹن مارکیٹ کی باقاعدہ صفائی کی جائے۔ عدالت نےبغیر لائسنس فالتو جانوروں کا کاروبار کرنے سے روک دیا ۔عدالت نے ٹولنٹن مارکیٹ نالے کی صفائی کا بھی حکم دے دیا۔