ایشیا کپ 2023 کے سپر فور مرحلے میں بنگلہ دیش نے بھارتی ٹیم کو 6 رنز سے شکست دے دی، بھارتی ٹیم 266 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 259 پر ڈھیر ہوگئی۔
ایونٹ کے 12 ویں میچ میں بنگلہ دیش اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں کولمبو میں مدمقابل تھیں، میچ سے قبل بھارتی ٹیم نے ٹاس جیت فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 265 رنز بنائے۔
Bangladesh post a competitive total on board.
— ICC (@ICC) September 15, 2023
Can they halt India’s momentum in #AsiaCup2023?#INDvBAN | https://t.co/bQTmGtly4k pic.twitter.com/SrxrzX1Bjw
کپتان شکیب الحسن 85 گیندوں پر 80 رنز کی اننگ کھیل کر نمایاں رہے ، ان کی اننگ میں 3 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے، دیگر کھلاڑیوں میں توحید ہردوئے نے 54، نسوم احمد نے 44 اور مہدی حسن نے ناقابل شکست 29 رنز کی اننگ کھیلی۔
بھارت کی جانب سے شیردل ٹھاکر نے 3 اور محمد شامی نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
Asia Cup 2023: Bangladesh 🆚 India | Super Four (D/N) 🏏
— Bangladesh Cricket (@BCBtigers) September 15, 2023
India need 266 Runs to Win#BCB | #AsiaCup | #BANvIND pic.twitter.com/ZZfGwilBmi
جواب میں ایشیا کپ کی فائنلسٹ بھارتی ٹیم 49.5 اوورز میں 259 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور بنگلہ دیش نے 6 رنز سے کامیابی اپنے نام کرلی۔
What a win! 👏
— ICC (@ICC) September 15, 2023
Bangladesh end their #AsiaCup2023 campaign on a high by beating finalists India in the final Super 4 game 💪#INDvBAN | https://t.co/ZOsknWbjNs pic.twitter.com/LKJJ7hdJ4b
بھارت کی جانب سے شبمن گل 133 گیندوں پر 121 رنز بنا کر نمایاں رہے تاہم ان کی اننگ ٹیم کو فتح نہ دلاسکی، ان کی اننگ میں 5 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے۔
A brilliant CENTURY by @ShubmanGill 👏👏
— BCCI (@BCCI) September 15, 2023
He brings up his 5th ODI 💯 off 117 deliveries.#TeamIndia #AsianCup2023 pic.twitter.com/l2RIiSHg6b
دیگر بھارتی بیٹرز میں اکشر پٹیل 42، سوریا کمار یادیو 26 اور کے ایل راہول 19 رنز بناسکے۔
بنگلہ دیش کی طرف سے مستفیض الرحمان نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ تنظیم حسن اور مہدی حسن نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
یاد رہے کہ بھارتی ٹیم ایشیا کپ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر چکی ہے جہاں اس کا مقابلہ اتوار کو سری لنکن ٹیم سے ہوگا۔