گوجرانوالہ کے علاقے اروپ میں چار سالہ بچی کو مبینہ طور پر زندہ جلانے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس پر پولیس نے والدہ سمیت چار ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس کے مطابق کمسن بچی کو مبینہ طور پر اس کے اپنے گھر والوں نے آگ لگا کر قتل کیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں بچی کی والدہ، اس کے بھائی حسیب، منیب اور بہن مزمل بی بی شامل ہیں۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے مبینہ طور پر کالا جادو اور جن کے شبے میں اپنی ہی چار سالہ بچی کو آگ لگا دی، تاہم واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے ۔





















