آزاد کشمیر سے سابق وزیر، ممبر اسمبلی اور مختلف امیدواروں نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔
صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان سے آزاد کشمیر کی اہم سیاسی شخصیات نے ملاقاتیں کیں، ملاقات میں ایل اے 16سے اعجاز کھٹانہ ،ایل اے 39 سے طاہر کھوکھر اور ایل اے 30 سے مقبول گجر نے آئی پی پی میں شامل ہونے کا اعلان کیا ۔
استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے والے رہنماؤں کو پارٹی پرچم بھی پہنائے گئے ۔ ملاقات میں ممبر قومی اسمبلی عون چوہدری ، میاں خالد محمود، رانا نذیر احمد اور شعیب صدیقی موجود تھے۔
ملاقات میں آزاد کشمیر کے عام انتخابات اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ رہنماوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں استحکام پاکستان پارٹی اور عبدالعلیم خان کو خوش آمدید کہتے ہیں، کشمیر کے عوام کے ساتھ دونوں سیاسی پارٹیوں نے وعدے پورے نہیں کیے۔





















