چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے ملاقات کی جس دوران بلاول بھٹو نے آزاد کشمیر میں انتخابی مہم تیز کرنے کی ہدایت کر دی ۔
وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے چیئرمین پی پی پی کو آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کی انتخابی مہم اور تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی ۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا آزاد جموں و کشمیر کے عوام ان کے دل کے قریب ہیں ۔ وہ انتخابی مہم کے دوران ہر ضلع کا دورہ کریں گے ۔ کشمیری عوام کے مسائل کے حل کے لئے پیپلز پارٹی ان کے ساتھ کھڑی ہے ۔ چئیرمین پیپلزپارٹی نے ہدایت کی عوام سے رابطوں کا عمل مزید تیز کیا جائے اور پیپلز پارٹی کا منشور آزاد کشمیر میں ہر گھر تک پہنچایا جائے ۔




















