پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن سے متعلق کیس میں الیکشن کمیش سے انتخابات کا شیڈول طلب کر لیا۔
منگل کے روز پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس عبدالشکور اور جسٹس سید ارشد علی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے الیکشن سے متعلق کیس کی سماعت کی جس کے دوران وکیل الیکشن کمیشن پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران جسٹس سید ارشد علی نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن شیڈول تو 54 دن پہلے آتا ہے جس پر وکیل الیکشن کمیشن نے بتایا کہ بغیر شیڈول کے الیکشن نہیں ہوتا ، شیڈول بھی آجائے گا۔
جسٹس سید ارشد علی نے ریمارکس دیئے کہ آٹھ فروری سے پہلے دن گن لیں کب آتا ہے جبکہ درخواستگراز کے وکیل نے کہا کہ 13 دسمبر تک الیکشن شیڈول آنا چاہیئے، جس پر وکیل الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ اللہ خیر کرے گا۔
بعدازاں، عدالت نے الیکشن کمیشن سے آئندہ سماعت پر الیکشن شیڈول طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی۔