فیصل آباد میں بند ہونے والے بیشتر کپڑے کے یونٹ پھر سےچلنے لگے ٹیکسٹائل ایکسپورٹ میں مسلسل دوسرے ماہ بھی اضافہ ہوگیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ٹیکسٹائل ایکسپورٹ میں مسلسل دوسرے ماہ بھی اضافہ ہوا ہے کاروبار پھر سے بحال ہونے پر صنعتکاروں نے بھی سکھ کا سانس لیا ہزاروں بے مزدوروں کو بھی روزگار مل گیا دو سال سے بحران کا شکار ٹیکسٹائل انڈسٹری سنبھلنے لگی ماہ اکتوبر کی ایکسپورٹ میں7 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔
فیصل آباد میں بند ہونے والے بیشتر کپڑے کے یونٹ پھر سےچلنے لگے گذشتہ ماہ کاٹن ایکسپورٹ میں 137 فیصد ، کاٹن کلاتھ میں 13 فیصد اور ریڈی میڈ گارمنٹس میں 8.71 فیصد اضافہ ہوا رواں برس ستمبر کے مہینے میں بھی پانچ فیصد ٹیکسٹائل ایکسپورٹ میں اضافہ ہوا تھا ۔