پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا۔
خیال رہے کہ بدھ کے روز قذافی سٹیڈیم لاہور میں ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں یہ ریکارڈ ٹوٹا۔
بابر اعظم ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں بطور کپتان تیز ترین 2 ہزار رنز مکمل کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں، قومی ٹیم کے کپتان نے یہ کارنامہ 31 اننگز میں سرانجام دیا۔
اس سے قبل یہ اعزاز ویرات کوہلی کے پاس تھا اور انہوں نے بطور کپتان 36 اننگز میں 2 ہزار ون ڈے رنز بنائے تھے۔
اس فہرست میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے 41 جبکہ آسٹریلیا کے سابق کپتان مائیکل کلارک نے 47 اننگز میں 2 ہزار رنز مکمل کئے تھے ۔