پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز آپریشنز کی بحالی کیلئے کیلئے 18 ارب روپے کا قلیل مدتی قرض منظور کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق نیشنل بینک اور عسکری بینک رقم ادا کریں گے۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کیلئے اربوں روپے کا قلیل مدتی قرض منظور کرلیا گیا، نیشنل بینک نے پی آئی اے کیلئے 13 ارب روپے قرض کی منظوری دے دی جس کی مدت 6 ماہ سے ایک سال تک ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عسکری بینک بھی پی آئی اے کو آج 5 ارب روپے کا قرض دے گا، 7 سے 10 دن کیلئے ملنے والے قرض سے انتہائی ضروری ادائیگیاں ہوں گی۔
ذرائع کے مطابق رقم منتقل ہوتے ہی آج شام سے پی آئی اے کا آپریشن معمول پر آنا شروع ہوجائے گا، قرض ملنے کے بعد گراؤنڈ ہوئے 2 بوئنگ 777 طیارے شام تک پی آئی اے فلیٹ میں شامل ہوجائیں گے۔