پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال کی حمزہ حبیب سے شادی کی تقریبات سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں، جبکہ تصاویر اور ویڈیوز کو مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔
لاہور میں منعقد ہونے والی شادی کی تقریب میں مومنہ اقبال سنہری رنگ کے خوبصورت کڑھائی دار لہنگے میں جلوہ گر ہوئیں۔ ان کے دلکش لباس، نفیس جیولری اور خوبصورت انداز نے تقریب کی رونق بڑھا دی۔
شادی کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جہاں مداح اداکارہ کے انداز اور لباس کو بے حد سراہ رہے ہیں۔
مداحوں کا کہنا ہے کہ مومنہ اقبال اپنی شادی کی تقریبات میں نہایت خوبصورت اور پُروقار دکھائی دیں، جبکہ ان کے منفرد انداز نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی۔





















