لاہور ائیرپورٹ سے غیرملکی خاتون کے مبینہ اغواء کی تفتیش میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، صوفیہ ماریہ رضامندی سے نوجوان کے ساتھ گئی ، اغواء کا دعوی بے بنیاد ثابت ہو گیا ۔
پولیس کے مطابق صوفیہ ماریہ ملر کے اغواء کا مقدمہ تھانہ سرور روڈ میں درج ہوا جبکہ خاتون کو بحریہ ٹاؤن سے بازیاب کروایا گیا ۔ پولیس تفتیش میں انکشاف ہوا کہ خاتون رضامندی سے اپنے دوست نعمان کے ساتھ گئی ۔ دوران تفتیش اغواء کا کوئی ثبوت نہیں ملا ۔ خود کو صوفیہ ماریہ کا شوہر ظاہر کرنے والا نیپالی شہری بھی قانونی شوہر نہیں بلکہ دوست نکلا ۔ پولیس کا کہنا ہے مقدمہ کی مزید تفتیش جاری ہے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جارہا ہے ۔



















