بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے فلم انڈسٹری میں خوبصورتی کے سخت معیار پر سوال اٹھا دیا۔
بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نےایک انٹرویو میں بالی ووڈ فلم انڈسٹری اور معاشرے میں خوبصورتی سے متعلق قائم سخت معیار پر تنقید کرتے ہوئےکہا ہے کہ آج بھی خواتین اداکاراؤں کو عمر اور ظاہری شکل کی بنیاد پر جانچا جاتا ہے۔
مادھوری ڈکشٹ کاکہناتھاکہ اداکاراؤں کو زندگی کےہرمرحلےمیں اپنی شکل وصورت کےحوالے سےغیر ضروری تبصروں اورتنقیدکا سامنا کرنا پڑتا ہے،اکثر لوگ برسوں بعد ملاقات ہونے پرکسی کی شخصیت یا کامیابیوں کےبجائے اس کےوزن،عمر یا بالوں میں آنے والی سفیدی پر تبصرہ کرنا زیادہ ضروری سمجھتے ہیں۔
مادھوری ڈکشٹ نےکہا لوگوں کو انکی اصل حالت میں قبول کرنا چاہیے اورکسی کی جسمانی تبدیلی کو تنقید کا موضوع نہیں بنانا چاہیے۔





















