سعودی عرب نے نئے عمرہ سیزن کیلئے ویزا درخواستوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق عمرہ زائرین کیلئے ویزا درخواستیں 31 مئی سے وصول کی جا رہی ہیں، عمرہ زائرین آج سے نسک ایپ کے ذریعے عمرہ پرمٹ بھی حاصل کر سکیں گے، جس کے بعد انہیں عمرہ ادائیگی کی اجازت ملے گی۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ عمرہ زائرین کو ویزوں کا اجرا 9 مارچ 2027 تک جاری رہے گا۔ 7 اپریل 2027 کو عمرہ زائرین کیلئے مکہ مکرمہ چھوڑنے کی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔





















