وزیراعظم شہباز شریف سے ملک بھر کے چیمبرز آف کامرس کے وفد نے ملاقات کی جس دوران وفد نے آئندہ بجٹ اور ملکی مجموعی معاشی ترقی کے لیے وزیراعظم کو اہم تجاویز پیش کردیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ مسلسل محنت سے معیشت کو استحکام ملا،تیز ترمعاشی ترقی کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے،صنعتی ترقی اور پیداوار بڑھانے کیلئے آئندہ بجٹ میں مزید اقدامات اٹھائیں گے۔
وزیراعظم نے ایف بی آر کو 15 جون تک ٹیکس ریفنڈ کے تمام زیر التوا کیسز نمٹانے کی ہدایت کی ، برآمدات پر مبنی معاشی ترقی کا مشن اجتماعی کاوشوں سے یقینی بنائیں گے،ایکسپورٹ ری فائنانس سکیم کی شرح جون 2027 تک 4.5 فیصد پر برقرار رہے گی،برآمدکنندگان کی سہولت کیلئے بینکوں کا یہ فیصلہ قابلِ تحسین ہے۔
شہبازشریف نے ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ کا مرکزی دفتر کراچی منتقل کرنے ، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی درخواست پر گجرات میں پاسپورٹ کا دفتر کھولنے کی ہدایت کی، ایس ایم ای سیکٹر کی ترقی کیلئے اصلاحات معاشی ایجنڈے کا ہم حصہ ہیں۔
پاکستانی سرمایہ کار جوائنٹ وینچرز کے ذریعے الیکٹرک وہیکلز کی مقامی پیداوار کو فروغ دیں،وفد نے وزیراعظم،اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل کی امن کو فروغ دینےکی کوششوں کو سراہا ۔وفد نے کہا کہ کاروباری برادری معاشی ترقی اور روزگار میں اضافے کیلئے حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔
وفد نے "وزیراعظم اپنا گھر پروگرام"کےتحت آسان شرائط پر قرضہ اسکیم کے اجراء کا خیرمقدم کیا۔





















