گائے ، بکرے کے گوشت اور دودھ کی قیمت کا تعین اب حکومت نہیں پیداوار کرنے والے کریں گے۔ وفاقی حکومت نے قیمت مقرر کرنے کا اختیار کسانوں اور پیداوار کرنے والوں کو دینے کا فیصلہ کر لیا۔
رپورٹس کے مطابق وفاقی وزارت برائےغذائی تحفظ نےدودھ اورگوشت کی قیمت کاتعین نجی شعبہ کو دینے سے متعلق پالیسی صوبہ پنجاب کوبھجوا دی۔ دودھ اورگوشت کی قیمت مقرر کرنے کے لئے پیداوار کنندہ میں مقابلہ کرانےکا موقع فراہم کیا جائے،قیمت مقرر کرنےکا اختیارکسان کو ملنے سے اشیاء ضرورت کی قیمت کم ہوگی،حکومتی قیمت مقرر کرنے سے نجی سرمایہ کاروں کی حوصلہ شکنی کا باعث ہے۔
پالیسی متن میں کہا گیا ہے کہ نجی شعبہ کوقیمت تعین کرنےکااختیارملنےسےپیداوار میں اضافہ ہوگا،بازاروں میں قیمت خود مقرر کرنےکا اختیار ملنےسے مقابلہ جنم لےگا اورقیمت میں کمی ہوگی،90 فیصدمویشی پالنے والے غریب ہیں،قیمتیں مقرر کرنےکا مقصد پوری معاشرےکو سبسڈی فراہم کرنا ہے، مرغی اور مچھلی کی قیمت مقرر نہ ہونےکی وجہ سے بکرےاور گائے کےگوشت سےسستی ہیں۔