اداکارہ مومنہ اقبال ہراسانی کیس میں نیا موڑ آگیا۔ اداکارہ اور مسلم لیگ ن کے ایم پی اے ثاقب چدھڑ اپنے اپنے وکلاء کے ہمراہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی میں پیش ہوگئے۔ اداکارہ کے وکلاء کا دعویٰ ہے کہ معاملہ اس وقت بگڑا جب مومنہ اقبال کی شادی کہیں اور طے پاگئی۔
اداکارہ مومنہ اقبال کی جانب سے ن لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ پر ہراسانی کے الزام پر این سی سی آئی اے کے طلبی نوٹس پر اداکارہ وکلاء کے ہمراہ پیش ہوئیں۔ اداکارہ کے وکلاء کے مطابق ایم پی اے نے شادی کا پیغام بھجوایا تھا، بعد میں معلوم ہوا کہ وہ پہلے سے شادی شدہ ہیں۔
وکلاء کا کہنا ہے کہ مومنہ اقبال کی کہیں اور شادی طے ہونے کے بعد صورتحال کشیدہ ہوئی اور معاملہ ہراسانی تک جا پہنچا۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کے ایم پی اے ثاقب چدھڑ بھی اپنے وکلاء کے ہمراہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی پہنچے اور تفتیشی ٹیم کے سامنے اپنا مؤقف پیش کیا۔ این سی سی آئی اے نے دونوں فریقین کے بیانات اور شواہد اکٹھے کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔





















