اداکارہ مومنہ اقبال لیگی ایم پی کے خلاف درخواست جمع کروانے تھانہ چوہنگ پہنچ گئیں ۔
تفصیلات کے مطابق مومنہ اقبال کے وکیل کا کہنا ہے کہ ہمیں کچھ الزامات کے حوالے سے مقدمہ کے اندراج کے لیے پولیس کو درخواست دینے کا کہا گیا، این سی سی آئی اے کی ہدایت کے بعد درخواست دینے تھانہ چوہنگ پہنچے ہیں، تاحال پولیس ہماری درخواست لینے سے انکاری ہے، اس سے قبل بھی ہم نےپولیس کو درخواست دینے کی کوشش کی مگر ہماری درخواست نہیں لی گئی۔





















