کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)پنجاب نےصوبے کےمختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتےہوئے 13 دہشتگردوں کو گرفتارکرلیا ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتاریاں لاہور،ساہیوال، ملتان، جہلم، منڈی بہاءالدین، جھنگ، چنیوٹ اور میانوالی سمیت مختلف علاقوں سے عمل میں آئیں۔
حکام نےبتایاکہ لاہور سے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے ایک خطرناک دہشتگرد مختار کو بھی گرفتار کیا گیا ہے،جس کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔
سی ٹی ڈی کےمطابق گرفتاردہشتگرد قانون نافذکرنے والے اداروں کے دفاتر کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے،مزید تفتیش جاری ہے۔





















