سندھ ہائیکورٹ نے تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہکچھ لوگ غیرقانونی پارکنگ چلارہے ہیں اور پرائیوٹ افراد کوٹریفک پولیس کی پشت پناہی حاصل ہے۔
رپورٹس کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے اپنے تحریری حکم نامے میں کہا کہ کراچی میں شہریوں کو غیر قانونی پارکنگ اور ٹریفک جام کی اذیت سے بچانے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کردی۔کراچی والوں کوٹریفک جام اورغیرقانونی پارکنگ مافیا سےنجات دلائی جائے تحریری حکم نامے عدالت کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ غیر قانونی پارکنگ چلارہے ہیں۔پرائیوٹ افراد کوٹریفک پولیس کی پشت پناہی حاصل ہے۔
پارکنگ معاملات کوریگولیٹ کرناحکومت کی ذمہ داری ہےجسٹس ندیم اخترنے سوال اٹھایا کہ شہرمیں غیرقانونی پارکنگ کادھندہ کیسےچلایاجارہا ہے؟افسران بتائیں کہ غیرقانونی پارکنگ کوکیسےروکاجاسکتا ہے؟
سندھ ہائی کورٹ نے ڈائریکٹرٹریفک منیجمنٹ بلدیہ عظمیٰ کراچی اور کے ڈی اے کو طلب کرلیا جبکہ سیکریٹری ٹرانسپورٹ اور ڈی آئی جی ٹریفک کو بھی پانچ دسمبرکوپیش ہونے کا حکم دیا گیا ۔