محکمہ موسمیات نے ملک کےمختلف علاقوں میں بارش جبکہ بعض علاقوں میں شدید گرمی کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کےمطابق اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلودرہنےکےساتھ آج بارش ہونےکا امکان ہے، پنجاب کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنےکاامکان ظاہرکیاگیا ہےتاہم مری،گلیات،راولپنڈی، اٹک، چکوال،جہلم،فیصل آباد،لاہور،قصور،گوجرانوالہ،گجرات،سرگودھا اورسیالکوٹ میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
خیبرپختونخوا کےمختلف اضلاع پشاور، مردان، دیر، چترال، مالاکنڈ، کوہستان،بونیر،نوشہرہ،سوات، مالم جبہ، کالام، کرم، کرک،کوہاٹ،ایبٹ آباد،ہری پور،مانسہرہ،صوابی،چارسدہ اورباجوڑ میں بارش متوقع ہے جبکہ بالائی اضلاع میں ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے جبکہ کراچی میں درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے،دوسری جانب بلوچستان کے جنوبی اضلاع میں بھی موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔




















