شوگر ملز مالکان نے ایک مرتبہ پھر چینی برآمد کرنے کی تیاری شروع کر دی،حکومت سے 10 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگ لی۔
ذرائع کےمطابق شوگر ملز ایسوسی ایشن نےحکومت کو چینی کی پیداوار اوردستیاب اسٹاک سے متعلق اعداد وشمار بھی فراہم کردیےہیں،شوگرملزایسوسی ایشن کامؤقف ہےکہ اس وقت ملک میں چینی کی مجموعی پیداوار 78 لاکھ ٹن ہےجبکہ 10 لاکھ ٹن چینی اضافی موجود ہے،جسےبرآمد کرنےکی اجازت دی جائے۔
حکومت نےشوگر ملز اورکین کمشنر کے اعداد و شمار کا جائزہ لینا شروع کر دیا، شوگر ملز کی جانب سے اسٹاک میں موجود3لاکھ ٹن درآمدی چینی بھی ظاہرکرنےکا شبہ ہے، اعداد و شمار کے جائزے کے بعد اسحاق ڈارکی سربراہی میں قائم کمیٹی فیصلہ کرے گی
یاد رہےکہ گزشتہ سال بھی شوگرملز نےچینی اضافی ظاہر کرکےبرآمد کرنے کی اجازت لی تھی،جس کے نتیجےمیں شوگرملز کی جانب سے برآمد کرنےکی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں چینی کی قلت پیدا ہوئی تھی،مقامی مارکیٹ میں قلت پیدا ہونے سےملک میں چینی کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا،بعد ازاں حکومت کوسرپلس اسٹاک پورا کرنے کے لیے چینی درآمد کرنا پڑی تھی۔
حکومت شوگرسیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی پالیسی ارسال کرچکی،ڈی ریگولیشن کے بعد ملیں چینی برآمد کرنے کا فیصلہ لینے میں آزاد ہوں گی۔





















