ایران نے ایٹمی پروگرام اور افزودہ یورینیم سے متعلق امریکی مطالبہ مسترد کردیا۔
وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق ایران نے پابندی اٹھانے کے بدلے آبنائے ہرمز میں تجارتی آمد و رفت بحال کرنے کی تجویز دی، ایران نے افزودہ یورینیم کے ذخیرے کا کوئی حتمی حل پیش نہیں کیا۔
دوسری جانب ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے ناکہ بندی کے خاتمے اور تیل کی برآمدات پرپابندیاں اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے، لبنان میں جنگ بندی سے متعلق ایک شق بھی شامل کی گئی ہے، لبنان میں کشیدگی کے خاتمے کو ضمانتوں سے مشروط کیا گیا ہے۔
ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق کسی بھی معاہدے میں اعلان کے فوراً بعد جنگ کا فوری خاتمہ لازمی ہوگا، ایران نے پابندیاں اٹھانے اور منجمد اثاثے جاری کرنے پر بھی زور دیا، تہران نے ایرانی تیل کی فروخت سے متعلق پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
آبنائے ہرمز پر ایرانی انتظام کو تسلیم کرنا بھی ایرانی مطالبات میں شامل ہے، جنگ بندی کے بعد جامع مذاکرات کیلئے 30 روزہ مذاکراتی مدت، امریکی سنجیدگی کو جانچنے کیلئے باہمی اقدامات کی تجویش پیش کی گئی ہے، مذاکرات فی الحال تحریری شکل میں پاکستان کے ذریعے جاری رہیں گے۔





















