کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں 25 بکرے چوری کرلئے گئے۔ ہفتے کی شب پیش آنے والے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے۔
گلستان جوہر بلاک ایٹ اے میں نامعلوم افراد 25 بکرے لے اڑے۔ پلاٹ پر بندھے بکروں کو موٹرسائیکل اور کار سوار ملزمان گاڑی میں ڈال کرلے گئے۔ مالک نے ملیر کینٹ تھانے میں واقعے کی رپورٹ جمع کروادی۔
پولیس کو بتایا کہ چوری کیے گئے بکروں کی مالیت 19 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ بکرے عید قرباں پر فروخت کے لیے لائے گئے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو تلاش کر رہے ہیں۔




















