پنجاب حکومت نے برآمدات و درآمدات پر 0.90 فیصد سیس عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
پنجاب انفراسٹرکچرڈیولپمنٹ سیس (ترمیم)ایکٹ 2026 پنجاب اسمبلی سےکثرتِ رائےسےمنظورکرلیاگیا،ایکٹ کےمتن میں کہاگیاکہ پنجاب کی پیداوار،تیار ہونیوالی اوراستعمال ہونےوالی اشیاء پر برآمد کی صورت میں 0.90 فیصدسیس عائد ہو گا۔
پنجاب میں درآمد، برآمد یاں پنجاب کی حدود سے گزرنےوالی درآمد شدہ اشیاء پر 0.90 فیصد سیس عائد ہوگا،متعلقہ اتھارٹی سیس افسران تعینات کرےگی،سیس افسران کسی بھی اشیاء کی نگرانی و تصدیق کا حق رکھیں گے۔
متعلقہ اتھارٹی پنجاب کے داخلی، خارجی اور ضروری جگہ پر ناکہ بندی کی اجازت دے گی،سیس افسران ضرورت پڑنے پرمحکمہ کسٹم اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی مدد لے سکیں گے،ترامیم کے تحت پنجاب انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس 2015 ایکٹ میں ترامیم کی جائیں گی،بل کی حتمی منظوری گورنر پنجاب دیں گے۔
وزیر برائے پارلیمانی امورمیاں مجتبیٰ شجاع الرحمٰن کا کہنا ہے کہ یہ سیس صرف برآمدات اور درآمدات پر لگایا جا رہا ہے،یہ نیا نہیں ہے کافی عرصے سے ہے، ہم بس اس کو بہتر کر رہے ہیں،دوسرےصوبوں میں یہ بہت زیادہ ہےپنجاب میں کم ہے،یہ ٹیکس صرف کسٹم کی چیزوں پرلگتا ہےجوملک کےاندر آرہی ہیں یاں باہر جا رہی ہیں،سندھ اس سے 170 ارب اکٹھا کر رہا ہے، پنجاب صرف 9یا10 ارب اکٹھا کر رہا ہے۔




















