پی سی بی نے آسٹریلیا کے ساتھ ہونے والی ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔
پاکستان 3میچزپرمشتمل ون ڈےانٹرنیشنل سیریزمیں آسٹریلیاکی میزبانی کرےگا،آسٹریلیا کی ٹیم 23 مئی کواسلام آبادپہنچےگی،پہلاون ڈےانٹرنیشنل 30مئی کوراولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا،دوسرا اور تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل 2 اور 4 جون کو قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائےگا،تینوں میچز شام 4 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوں گے۔
یہ سیریزمارچ/اپریل 2022 کےبعدآسٹریلیاکی پاکستان میں پہلی ون ڈےانٹرنیشنل سیریزہوگی،آسٹریلیا نے اس سال جنوری میں پاکستان کاٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریزکےلیےدورہ کیاتھا،آسٹریلیا نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھی پاکستان میں میچزکھیلے۔





















