کراچی میں سوشل میڈیا پر ریاست مخالف پروپیگنڈے میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا گیا۔
نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی نے بلدیہ ٹاون میں کارروائی کے دوران ریاستی ادروں کے خلاف سوشل میڈیا پر ہرزہ سرائی میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا۔
ملزم محمد اسماعیل کافی عرصے سے مختلف سوشل میڈیا پر اداروں کی ساکھ متاثر کرنے کی غرض سے پراپگینڈہ کرنے اور مواد شئیر کرنے میں ملوث ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ اندراج کے بعد مذید کارروائی جاری ہے۔





















