انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تازہ سالانہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم رینکنگ جاری کردی۔
سالانہ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں ٹاپ 7 ٹیموں کی پوزیشنز میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت بدستور پہلے نمبر پر موجود ہے تاہم بھارتی ٹیم کے رینکنگ پوائنٹس میں ایک پوائنٹ کی کمی ہوئی ہے۔
انگلینڈ دوسرے جبکہ آسٹریلیا تیسرے نمبر پر برقرار ہے، نیوزی لینڈ چوتھی پوزیشن پر موجود ہے، جنوبی افریقہ پانچویں جبکہ پاکستان چھٹے نمبر پر برقرار ہے۔ ویسٹ انڈیز بھی ساتویں پوزیشن پر موجود ہے۔
سری لنکا کے پوائنٹس کم ہونے کے بعد ٹیم نویں نمبر پر چلی گئی، بنگلا دیش ایک پوائنٹ اضافے کے ساتھ آٹھویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا، افغانستان دسویں نمبر پر موجود ہے، زمبابوے گیارہویں اور آئرلینڈ بارہویں نمبر پر موجود ہیں۔





















