وزارت مذہبی امورکا کہنا ہےجدہ کے لیے براہ راست حج پروازوں کا آغاز آج سے ہو رہا ہے،آج مختلف شہروں سے 17پروازوں کے ذریعے 4 ہزار 337 عازمین روانہ ہوں گے۔
سرکاری اسکیم کےتحت اب 32 ہزار 454 عازمین حج 126 پروازوں کےذریعےسعودی عرب پہنچ چکے ہیں،جبکہ 4 ہزار 489 پرائیویٹ عازمین حج بھی سعودی عرب پہنچ گئے،پاکستان حج مشن کےمین کنٹرول آفس کے تحت مختلف خدمات کی فراہمی بھی جاری ہے،شعبہ گمشدگی وبازیابی نے 6 عازمین حج،37ویل چیئرزاور 3700 بیگز تلاش کرکےمنزل تک پہنچائے۔
حرم گائیڈز نے 13 ہزار سےزائد عازمین حج کی درست راستے کی طرف رہنمائی کی،حج میڈیکل مشن کے تحت عازمین حج کو طبی سہولیات بھی دی جارہی ہیں،132ڈینٹل پروسیجر،28 ایکسرے، 18لیب ٹیسٹ، 8 الٹرا ساؤنڈ، 5 ای سی جی اور 5 ہزار او پی ڈی خدمات فراہم کی جا چکی ہیں ۔





















