پنجاب میں نوجوانوں کی بیروزگاری بڑا چیلنج بن گئی،ورکنگ ایج گروپ کے 35 لاکھ افراد بیروزگارہیں۔
صوبےمیں بیروزگاری کی شرح 7 فیصد سے تجاوزکرگئی،لیبر فورس سروے کےمطابق پنجاب میں 4 کروڑ 94 لاکھ کی لیبرفورس موجود ہے،پنجاب حکومت نے روزگار کے فروغ کیلئے ایمپلائمنٹ فیسیلیٹیشن سینٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
صوبے کے 6 بڑے اضلاع میں روزگارمراکز قائم کیےجائیں گے،محکمہ لیبر کو دو سالوں میں لیبر مارکیٹ کو جدید بنانےکا ٹاسک سونپ دیاگیا،سنٹرزفیصل آباد،گوجرانوالہ،لاہور،ملتان،رحیم یارخان،سیالکوٹ میں تعمیر ہوں گے۔




















