پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل میں حیدر آباد کنگز مین کی پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ جاری ہے، پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر حیدرآباد کنگز مین کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔
ٹاس کے موقع پر کپتان پشاور زلمی بابراعظم نے کہا کہ کافی اچھا احساس ہے لاہور میں ہمیشہ ہی بہت سپورٹ ملی، کوشش کریں کے فینز کو انٹرٹین کریں گے، اپنے پلان پر عمل کرنے کی پوری کوشش کریں گے، بطور ٹیم اچھی پرفارمنس دکھانا ٹارگٹ ہے۔
کپتان حیدرآباد کنگز مین مارنس لبوشین نے کہا کہ احساس بہت اچھا ہے، پی ایس ایل میں کافی اچھے دن گزرے، پہلا پی ایس ایل اور پہلا فائنل بہت پرجوش ہیں۔
فائنل میچ کے ٹاس سے قبل رنگا رنگ اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں معروف فنکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا اور شائقین کرکٹ کو محظوظ کیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے فائنل میچ کے تمام ٹکٹس فروخت ہو چکے ہیں، جس کے باعث آج قذافی اسٹیڈیم میں شائقینِ کرکٹ کی بھرپور موجودگی کے ساتھ مکمل گنجائش کے مطابق ہاؤس فل ہوگا۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج رات لاہورمیں بارش کی پیشگوئی کی ہے، آج رات تیزآندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش کاامکان ہے،بارش پی ایس ایل فائنل میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔




















