راجن پور کے علاقے بیٹ سونترہ میں مبینہ طور پر ایک بااثر زمیندار نے گائے کی ٹانگ کاٹ دی، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ تھانہ کوٹ مٹھن میں درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ زمیندار نے کسی تنازع پر گائے کی ٹانگ کاٹی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ افسوسناک واقعہ دو روز قبل پیش آیا، جبکہ لائیو اسٹاک کی ٹیمیں زخمی گائے کے علاج میں مصروف ہیں۔





















