برطانیہ کے شاہ چارلس نے کہا ہے کہ پاکستان نےماحولیاتی تبدیلیوں کےخطرناک نتائج کاسامنا کیا۔
متحدہ عرب امارات میں موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات کے ازالے کیلئے ہونے والی کوپ 28 کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے برطانیہ کے شاہ چارلس سوئم کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ماحولیاتی تبدیلیوں کےخطرناک نتائج کاسامناکیا،سیلاب کے باعث پاکستان کو شدید نقصانات اٹھاناپڑے۔
انہوں نے کہاپیرس معاہدے میں دنیا نے ایک بڑے مسئلے پر غور کیا، موسمیاتی تبدیلی آنے والی نسلوں کیلئے ایک خطرناک مسئلہ ہے۔
شاہ چارلس نے کہا کہ پائیدارمستقبل کےلیےہنگامی اقدامات کرنےہوں گے،ہمیں قدرتی ماحول کو بچانے کیلئےاقدامات کرنے ہوں گے،ماحولیاتی تبدیلی کےخطرات سےنمٹنےکیلئےکام کرناہوگا۔