پیپلزپارٹی نے نو مئی کو جشن معرکہ حق منانے کا فیصلہ کرلیا، سعید غنی کا کہنا ہے کہ سی ویو کراچی پر شاندار تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں نامور گلوکار سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات شرکت کریں گی۔
کراچی میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے تحت پورے کراچی میں پاکستانی پرچم، پینا فلیکس اور پاکستانی افواج کی اعلیٰ کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے اسٹالز اور استقبالیہ کیمپ لگائے جائیں گے۔ نو مئی کو تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سندھ کے وزراء، پیپلز پارٹی کے مرکزی اور صوبائی قائدین کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ تقریب کے اختتام پر شاندار آتشبازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔





















