محکمہ موسمیات نے دو سے چار مئی تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کردی ہے ۔
مغربی ہواؤں کے سلسلہ کی وجہ سے چار مئی کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔۔ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں ،اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار میں کل سے بارش متوقع جبکہ مری گلیات، وسطی پنجاب میں بھی اسی دوران بارش برس سکتی ہے۔ تین اور چار مئی کے درمیان جنوبی پنجاب کے چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان کے مختلف مقامات پر دو سے چار مئی کے دوران بارش ہو سکتی ہے ۔ کل سے تین مئی تک بالائی سندھ میں آندھی اور گرج چمک کاباارش کا امکان ہے۔ کسانوں کیلیے موسم کے لحاظ سے احتیاط برتنے کی ایڈوائزری بھی جاری کردی گئی ہے ۔





















