حکومت پنجاب نے سال 2027 کے لیے پتنگ بازی سے متعلق نئے قواعد و ضوابط جاری کر دیے ہیں، یہ اقدامات وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پتنگ بازی صرف محفوظ اور مضبوط چھتوں تک محدود کر دی گئی ہے ، چھتوں کی چار دیواری کم از کم ساڑھے تین فٹ لازمی ہونی چاہیے، بچوں کی نگرانی والدین کیلئے لازمی قرار دی گئی ہے ۔
چھتوں پر دوڑنے، کودنے اور خطرناک حرکات پر مکمل پابندی ہو گی،گنجائش سے زیادہ افراد کو چھتوں پر جمع ہونے کی اجازت نہیں ہو گی، پتنگ بازی کے دوران ڈی جے، شور شرابہ اور اونچی آواز میں موسیقی پر پابندی ہو گی۔
ہمسایوں کو تنگ کرنا قانوناً جرم تصور ہو گا جبکہ ہر مقام پر فرسٹ ایڈ کٹ کی موجودگی لازمی ہے ، ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو 1122 سے فوری رابطے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
خلاف ورزی پر عمارت مالکان اور منتظمین ذمہ دار ہوں گے، ضوابط کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی،انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جائے گی۔
ڈی سیز اور ڈی پی اوز کو 100 فیصد عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا گیاہے، محکمہ داخلہ پنجاب نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔





















