وزیرتوانائی اویس لغاری نے کہاہے کہ ایل این جی گیس موصول ہوتے ہی بجلی کی لوڈمینجمنٹ کا خاتمہ ہوگیا، گزشتہ روز ہمیں ایل این جی گیس موصول ہو چکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اویس لغاری کا کہناتھا کہ بروقت اقدامات سے عوام کو آئندہ لوڈشیڈنگ کا سامنا نہیں کرنا پڑےگا،پن بجلی سے پیداوار چھ ہزارمیگا واٹ تک پہنچ چکی،پوری کوشش ہوگی کہ صارفین کو مہنگی بجلی سے محفوظ رکھا جائے،ڈیمز کے پانی کو ریلیز کرنا ارسا کی ضرورت ہے اور صوبوں پر منحصر ہے۔





















