پیٹرول اور ڈیزل کے برعکس حکومت نے جیٹ فیول اور مٹی کے تیل کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا۔
کمرشل جہازوں میں استعمال ہونے والے ایندھن کی قیمت میں 7 روپے 76 پیسےفی لیٹر کمی کردی گئی۔ جیٹ فیول کی فی لیٹر قیمت 396 روپے 31 پیسے سے کم ہو کر 388 روپے 58 پیسے ہوگئی۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 45 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے ۔ مٹی کی تیل کی قیمت 365 روپے 21 پیسے سے کم کر کے 360 روپے 76 پیسے فی لیٹر کر دی گئی۔
واضح رہے کہ واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 19 روپے 39 پیسے اور پیٹرول کی قیمت 6 روپے 51 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 380 روپے 19 پیسے سے بڑھا کر 399 روپے 58 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔ پیٹرول کی قیمت 393 روپے 35 پیسے سے بڑھ کر 399 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہوگئی ۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 17 روپے تین پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا، لائٹ ڈیزل کی قیمت 270 روپے51 پیسے سے بڑھا کر 287 روپے 54 پیسے ہوگئی۔




















