حکومت نے پنجاب اور سندھ میں شوگر ملز کی مانیٹرنگ کا آغازکرتے ہوئےٹیکس چوری کرنے والی شوگرملز کیخلاف فوری کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں :۔شوگر ملز سمیت بڑی صنعتوں کی پیداوار اور فروخت کی الیکٹرانک مانیٹرنگ کی تیاریاں
وفاقی حکومت کے ذرائع کے مطابق شوگر ملز مالکان کی 30 ارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد حکومت نے شوگر ملز کی مانیٹرنگ کا آغازکرتے ہوئےٹیکس چوری کرنے والی شوگرملز کیخلاف فوری کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق شوگر ملزمالکان کے اکا ئونٹس کی مانیٹرنگ رپورٹ مکمل کرلی گئی ہے، جس کے تحت سیلز ٹیکس چوری روکنے کیلئے فوجداری مقدمات اورسزائیں دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
یاد رہے کہ حکومت نے بڑی صنعتوں کی پیداوار اور فروخت کی الیکٹرانک مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا تھا ۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر ) کی جانب سے 10 نومبر کو جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ شوگرملوں سےنکلنے والی چینی کے عوام تک پہنچنےکےعمل کی نگرانی کی جائے گی،اورکھاد اورتمباکوکی ترسیل کی نگرانی کیلئے بھی الیکٹرانک انوائسنگ سسٹم لگایا جائے گا ۔