حکومت نے بڑی صنعتوں کی پیداوار اور فروخت کی الیکٹرانک مانیٹرنگ کی تیاریاں شروع کر دیں۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر ) نے شوگرملوں سےنکلنے والی چینی کے عوام تک پہنچنےکےعمل کی نگرانی کی جائے گی،اورکھاد اورتمباکوکی ترسیل کی نگرانی کیلئے بھی الیکٹرانک انوائسنگ سسٹم لگایا جائے گا ۔
دستاویز کے مطابق ایف بی آر نے الیکٹرانک انوائسنگ سسٹم کے قواعد و ضوابط تیار کرلئے،کوئی سپلائر الیکٹرانک انوائسنگ سسٹم کے بغیر کوئی چیز فروخت نہیں کرسکے گا۔
ایف بی آر کے مطابق سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ ہر سپلائر اپنی فیکٹری کےڈپو میں ای انوائسنگ سسٹم نصب کرنےکا پابند ہوگا،سپلائرز کو خریدوفروخت کا ریکارڈ چھ سال تک محفوظ رکھنا ہوگا۔
دستاویز کے مطابق سپلائرز ایف بی آر اِن لینڈ ریونیو افسر کو ڈیٹا تک رسائی دینےکے پابند ہونگے۔